Thursday, April 25, 2024

این سی او سی اجلاس، کورونا ویکسی نیشن کا عمل تیز کرنے پر اتفاق

این سی او سی اجلاس، کورونا ویکسی نیشن کا عمل تیز کرنے پر اتفاق
January 17, 2022 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر (این سی او سی) کے اجلاس میں کورونا ویکسی نیشن کا عمل تیز کرنے پر اتفاق کیا گیا۔

وفاقی وزیر اسد عمر کی زیرصدارت کورونا کی صورتحال پر این سی او سی کا اجلاس ہوا،صوبائی وزرا کی جانب سے این سی او سی حکام کو این پی آئیز کے نفاذ اور ویکسینیشن کے حوالے سے اقدامات پر بریفنگ دی گئی۔

اجلاس میں ویکسی نیشن کا عمل تیز کرنے پر اتفاق کیا گیا، تعلیمی ادارے کھلنے رکھنے سے متعلق غور کیا گیا۔ نئی این پی آئیز کے حوالے سے فارمولہ بھی پیش کیا گیا، نئی این پی آئیز کا اطلاق 48 گھنٹوں میں کیا جائے گا۔

این سی او سی کے مطابق این پی آئیز کے نفاذ سے پہلے تمام صوبوں اور سٹیک ہولڈرز سے مشاورت مکمل کی جائے گی۔ تعلیمی اداروں کے حوالے سے فیصلہ مختلف تعلیمی اداروں کے ڈیٹا کی بنیاد پر کیا جائے گا، تعلیمی اداروں میں بڑے پیمانے پر ٹیسٹنگ کا عمل جاری ہے۔

این سی اوسی نے پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) سے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) میں شائقین کی تعداد سے متعلق بھی رائے طلب کرلی۔

اجلاس کل دوبارہ ہوگا، آج اجلاس میں کورونا کے پھیلاؤ پر صوبائی وزرائے تعلیم اور صحت کو طلب کیا گیا تھا تاکہ تعلیمی ادارے کھلا رکھنے یا بند کرنے سے متعلق فیصلہ کیا جائے۔

اِدھر وزیرتعلیم پنجاب مُراد راس کا کہنا ہے کہ سب چیزیں بند ہوجائیں تو پھر اسکولوں کی طرف جانا چاہیے، بچوں کا جو نقصان ہوا، وہ پورا کرنے میں کئی سال لگیں گے۔