Thursday, April 25, 2024

این اے دو سو چالیس کا میدان ایم کیو ایم نے مار لیا، غیر حتمی غیر سرکاری نتائج

این اے دو سو چالیس کا میدان ایم کیو ایم نے مار لیا، غیر حتمی غیر سرکاری نتائج
June 17, 2022 ویب ڈیسک

کراچی (92 نیوز) - این اے دو سو چالیس کا میدان ایم کیو ایم نے مار لیا۔

 تحریک لبیک پاکستان اور ایم کیوایم پاکستان کے درمیان کانٹے کا مقابلہ ہوا۔ غیر حتمی غیر سرکاری نتائج کے مطابق متحدہ کے محمد ابوبکر دس ہزار چھ سو تراسی ووٹ لیکر کر کامیاب ہوئے۔ تحریک لبیک پاکستان کے شہزادہ شہباز دس ہزار چھ سو اٹھارہ ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر رہے۔ مہاجر قومی موومنٹ کے رفیع الدین 8 ہزار سے زائد ووٹ لے کر تیسرے نمبر پر رہے۔ پیپلز پارٹی کے ناصر رحیم 5 ہزار ووٹوں کے ساتھ چوتھے نمبر پر رہے۔ پی ایس پی کے شبیر قائم خانی کا پانچواں نمبر رہا۔

الیکشن جیتنے پر ایم کیوایم کے کارکنوں نے جشن منایا۔ حلقے میں پولنگ کا ٹرن آؤٹ آٹھ اعشاریہ تین آٹھ فی صد رہا۔

تحریک لبیک پاکستان نے نتائج ماننے سے انکار کر دیا اور دوبارہ گنتی کرانے کا مطالبہ کیا۔ دوبارہ گنتی کی درخواست بھی دیدی۔