Friday, March 29, 2024

این اے ایک سو آٹھ فیصل آباد سے عمران خان کے کاغذات نامزدگی مسترد

این اے ایک سو آٹھ فیصل آباد سے عمران خان کے کاغذات نامزدگی مسترد
August 18, 2022 ویب ڈیسک

فیصل آباد (92 نیوز) - این اے ایک سو آٹھ فیصل آباد سے عمران خان کے کاغذات نامزدگی مسترد ہو گئے۔ ڈسٹرکٹ ریٹرننگ افسر نے تفصیلی فیصلہ جاری کر دیا۔

چیئرمین پی ٹی آئی کے کاغذات نامزدگی پر چھ اعتراضات عائد کیے۔ فیصلے میں کہا اثاثوں کی تفصیلات پیش ہونے والے ریکارڈ سے مطابقت نہیں رکھتیں۔ عمران خان فارم بی پر بھی مطمئن نہیں کر سکے۔ توشہ خانہ اور بچوں سے متعلق تفصیلات چھپائیں۔ امیدوار نے ٹرسٹی ہونے کی تفصیلات بھی ظاہر نہیں کیں۔ نادرا نے عمران خان کا انگوٹھا ویری فائی کیا لیکن دستخط میچ نہیں ہوئے۔

اس موقع پر پی ٹی آئی رہنما فرخ حبیب اور فیض اللہ کموکا نے الیکشن کمیشن کا فیصلہ جانبدارانہ قرار دیتے ہوئے مسترد کر دیا۔ پی ٹی آئی قیادت نے ریٹرننگ آفیسر کو ن لیگی کارکن قرار دیدیا اور سوال اٹھایا کہ دیگر 8 حلقوں میں کاغذات نامزدگی منظور ہوئے تو اسی تفصیلات پر یہاں کیسے مسترد ہو گئے۔