Monday, January 17, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

این اے 75 ڈسکہ ضمنی الیکشن میں دھاندلی، الیکشن کمیشن کا 60 افسروں کے خلاف کارروائی کا فیصلہ

این اے 75 ڈسکہ ضمنی الیکشن میں دھاندلی، الیکشن کمیشن کا 60 افسروں کے خلاف کارروائی کا فیصلہ
January 13, 2022 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) این اے 75 ڈسکہ ضمنی الیکشن میں دھاندلی کے معاملے پر الیکشن کمیشن نے 60 افسروں کے خلاف کارروائی کا فیصلہ کر لیا۔

ڈی آر او سمیت 27 پریزائیڈنگ افسروں  کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔ پولیس کے 7 ایس ایچ اوز کے خلاف بھی ایکشن ہو گا۔ سابق ڈی سی سیالکوٹ ذیشان احمد لاشاری، سابق ڈی پی او سیالکوٹ حسن اسد کے خلاف کارروائی کا فیصلہ کیا گیا۔ سابق اے سی ڈسکہ، سابق ڈی ایس پی سمبڑیال، ڈپٹی ایجوکیشن افسران کے خلاف بھی کارروائی کی سفارش کی گئی ہے۔ ریٹرینگ افسر اور ڈسٹرکٹ ریٹرینگ افسر بھی کرپٹ پریکٹس کے مرتکب قرار دیئے گئے۔ 8 اسٹنٹ ایجوکیشن آفیسر اور پولیس اہلکار کو بھی غیرقانونی اقدامات میں ملوث قرار دے دیا۔

الیکشن کمیشن نے تمام افسران کے خلاف ڈسپلنری ایکشن کی سفارش کر دی۔ الیکشن کمیشن نے تمام افسران کو دوبارہ الیکشن ڈیوٹی پر نہ لگانے کی ہدایت کر دی۔ الیکشن کمیشن نے پنجاب حکومت کو کاروائی کے لئے احکامات بھجوا دیئے۔ الیکشن کمیشن نے افسران کے خلاف کاروائی کی رپورٹ طلب کر لی۔