Friday, March 29, 2024

این اے 75 ڈسکہ کے ضمنی الیکشن میں دھاندلی، فرودس عاشق اعوان سمیت چھ افراد ذاتی حیثیت میں طلب

این اے 75 ڈسکہ کے ضمنی الیکشن میں دھاندلی، فرودس عاشق اعوان سمیت چھ افراد ذاتی حیثیت میں طلب
August 24, 2022 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) - این اے 75 ڈسکہ کے ضمنی الیکشن میں دھاندلی کے کیس میں الیکشن کمیشن نے فرودس عاشق اعوان اور عثمان ڈار سمیت چھ افراد کو 30 اگست کو ذاتی حیثیت میں طلب کرلیا۔

دیگر رہنمائوں میں عمر ڈار،عارف سونی،اقبال سونی، آصف سونی کو طلب کیا گیا۔ پی ٹی آئی رہنماوں کو انکوائری کمیٹی کے سامنے پیش ہونے کی ہدایت کی گئی۔

نوٹس میں کہا گیا ہے کہ ضمنی انتخاب میں ڈی پی او آفس میں میٹنگ پر وضاحت کے لئے طلب کیا گیا۔ پی ٹی آئی رہنماوں پر 3 لاکھ روپے 20 پریذائڈنگ افسران میں بانٹنے کا الزام لگایا۔ پی ٹی آئی رہنماوں پر انتخابی عمل رکوانے اور دھاندلی کا الزام لگایا گیا ہے۔