Sunday, September 25, 2022

این اے 246 لیاری،237 ملیر سے عمران خان کے کاغذات نامزدگی منظور

این اے 246 لیاری،237 ملیر سے عمران خان کے کاغذات نامزدگی منظور
August 17, 2022 ویب ڈیسک

کراچی (92 نیوز) - نو حلقوں میں ہونیوالے ضمنی انتخابات میں این اے246لیاری،237ملیرسےعمران خان کےکاغذات نامزدگی منظور کر لیئے گئے۔

کپتان کےخلاف تمام اعتراضات مسترد ہو گئے۔ ریٹرننگ افسر کے دفتر میں عمران خان کے خلاف اعتراضات کی مفصل سماعت ہوئی۔ فریقین کے وکلا اور پی ٹی آئی پیپلزپارٹی کے رہنما و کارکنان بھی موجود تھے۔

پیپلزپارٹی ایم کیوایم امیدواروں کا اعتراض تھا کہ عمران خان نے القادر ٹرسٹ اور دیپالپور کی زمینوں کو کاغذات نامزدگی میں ذکر نہیں کیا۔ ریٹرننگ افسر کے دفتر میں دونوں جماعتوں کے کارکنان میں کشیدگی ہوئی، نعرے لگے۔ پولیس کی نفری نے صورتحال کو کنٹرول کیا۔

کراچی سے قومی اسمبلی کی تین نشستوں پر ضمنی الیکشن کے لیے ایم کیوایم اور تحریک لبیک امیدواروں کے کاغذات نامزدگی بھی منظور کر لیے گئے۔