Friday, March 29, 2024

این اے 245 کراچی کے الیکشن کا معرکہ پی ٹی آئی نے مار لیا

این اے 245 کراچی کے الیکشن کا معرکہ پی ٹی آئی نے مار لیا
August 22, 2022 ویب ڈیسک

کراچی (92 نیوز) - این اے دو سو پینتالیس کراچی کے الیکشن کا معرکہ پی ٹی آئی نے مار لیا۔

غیر حتمی غیر سرکاری نتائج کے مطابق محمود مولوی انتیس ہزار چار سو پچھہتر ووٹ لے کر جیت گئے۔ پی ڈی ایم کے حمایت یافتہ ایم کیو ایم کے معیدانور تیرہ ہزار 193 ووٹ لے سکے۔ آزادامیدوار فاروق ستار کو صرف تین ہزار 479 ووٹ ملے۔

محمود مولوی نے 49 فیصد، معید انور نے 22 فیصد ووٹ لیے ہیں۔ حلقے میں ووٹرز ٹرن آوٹ 12 فیصد رہا۔

محمود مولوی کی کامیابی پر پی ٹی آئی کارکن خوشی سے نہال، مٹھائی تقسیم کی۔