Friday, May 3, 2024

این اے 237 میں بیلٹ پیپر چھیننے کے شکایات پر آئی جی سندھ کو خط لکھنے کا فیصلہ

این اے 237 میں بیلٹ پیپر چھیننے کے شکایات پر آئی جی سندھ کو خط لکھنے کا فیصلہ
October 17, 2022 ویب ڈیسک

کراچی (92 نیوز) - کراچی میں قومی اسمبلی کے حلقے دوسو سینتس میں بیلٹ پیپر چھیننے کے شکایات پر آئی جی سندھ کو خط لکھنے کا فیصلہ کرلیا۔ الیکشن کمیشن سندھ نے مبینہ دھاندلی کی شکایات پر ابتدائی رپورٹ مرتب کرلی۔

کراچی میں قومی اسمبلی کے حلقے دوسوسینتس ملیر میں ضمنی الیکشن
نامعلوم افراد کی جانب سے بیلٹ پیپر چھیننے کے واقعات پر الیکشن کمیشن متحرک ہوگیا۔

الیکشن کمشنر سندھ نےبیلٹ پیپرز چھیننےکےواقعات پر آئی سندھ کو خط لکھنے کا فیصلہ کرلیا۔ خط میں کہا جائے گا کہ ضمنی الیکشن کے دوران غیر ذمہ داری کے مرتکب افراد کے خلاف کارروائی کی جائے۔

دوسری جانب الیکشن کمیشن سندھ نےملیر ضمنی الیکشن میں مبینہ دھاندلی کی شکایات پر ابتدائی رپورٹ مرتب کرلی۔

ضمنی الیکشن میں پیپلزپارٹی کےعبدالحکیم بلوچ نے کامیابی حاصل کی تھی۔ تحریک انصاف کےعمران خان سےسمیت دیگرامیدوار کو شکست کا سامنا کرنا پڑا۔