Thursday, May 9, 2024

این اے 193 راجن پور ون میں ضمنی انتخابات، الیکشن کمیشن سیکرٹریٹ میں کنٹرول روم قائم

این اے 193 راجن پور ون میں ضمنی انتخابات، الیکشن کمیشن سیکرٹریٹ میں کنٹرول روم قائم
February 26, 2023 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) - این اے 193 راجن پور ون میں ضمنی انتخابات جاری ہیں، اس حوالے سے الیکشن کمیشن سیکرٹریٹ میں کنٹرول روم قائم کردیا گیا۔ مرکزی کنٹرول روم 3 روز تک قائم رہے گا۔ شکایات کا فوری ازالہ کیا جارہا ہے۔

قومی اسمبلی حلقہ این اے 193 راجن پور ون میں ضمنی انتخابات کے سلسلے میں پولنگ کا عمل جاری ہے۔ ترجمان الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ مرکزی سیکرٹریٹ اسلام آباد میں قائم کنٹرول روم میں ابھی تک کوئی شکایت موصول نہیں ہوئی ہے۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ مرکزی کنٹرول روم 25 سے 27 فروری تک قائم ہے۔ کنٹرول روم سے سینئر افسران بمعہ مانیٹرنگ ٹیم تین روز تک بلا تعطل انتخابی عمل کی کڑی نگرانی کرے گی۔ اس کے علاوہ انتخابی عمل کے حوالے سے شکایات کا فوری ازالہ بھی کیا جارہا ہے۔

ترجمان الیکشن کمیشن کا مزید کہنا تھا کہ کنٹرول روم پولنگ کا عمل شروع ہونے سے ابتدائی نتائج کے مرتب ہونے تک کام کرتا رہے گا۔ کنٹرول روم راجن پور میں ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ آفیسرز اور مانیٹرنگ ٹیموں سے مسلسل رابطے میں ہے۔ عوام پولنگ کے حوالے سے شکایات درج نمبرز پر بتاسکتے ہیں۔