Thursday, April 25, 2024

ایمن الظواہری کی ہلاکت پھر معمہ بن گئی، افغان حکومت کو لاش نہیں ملی

ایمن الظواہری کی ہلاکت پھر معمہ بن گئی، افغان حکومت کو لاش نہیں ملی
August 25, 2022 ویب ڈیسک

کابل (92 نیوز) - امریکی ڈرون حملے میں القاعدہ سربراہ ایمن الظواہری کی ہلاکت ایک بار پھر معمہ بن گئی، افغان حکومت کو کابل میں ہلاک ایمن الظواہری کی لاش نہیں ملی۔

ترجمان ذبیح اللہ مجاہد کا کہنا ہے افغانستان میں القاعدہ سربراہ کی موجودگی کے ٹھوس شواہد نہیں، ایمن الظواہری کی ہلاکت اور لاش کی برآمد دگی کے حوالے سے افغان حکام تحقیقا ت کر رہے ہیں۔

امریکا نے گزشتہ ماہ فضائی حملے میں القاعدہ کے رہنماء ایمن الظواہری کی ہلاکت کا دعویٰ کیا تھا۔