Saturday, May 18, 2024

ایم کیوایم کا پیپلزپارٹی پر سازش کے ذریعے کراچی کی آبادی کم دکھانے کا الزام

ایم کیوایم کا پیپلزپارٹی پر سازش کے ذریعے کراچی کی آبادی کم دکھانے کا الزام
January 11, 2022 ویب ڈیسک

کراچی (92 نیوز) ایم کیوایم نے پیپلزپارٹی پر سازش کے ذریعے کراچی کی آبادی کم دکھانے کا الزام لگا دیا۔

بہادر آباد مرکز پر پریس کانفرنس کرتے ہوئے کنور نوید جمیل نے نئی حلقہ بندیوں کو مسترد کر دیا۔ انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی جس جانب بڑھ رہی ہے اسی وجہ سے کراچی کے لوگ علیحدہ صوبے کا مطالبہ کرتے ہیں۔ سندھ حکومت نے شہر میں نئی حلقہ بندیاں اپنی سیاسی مفادات کے لئے کی ہیں۔ کہیں کم آبادی کو ٹاؤن اور کہیں زیادہ آبادی کو یو سی بنا دیا گیا۔

کنور نوید جمیل نے کہا کہ پیپلز پارٹی کی ہمیشہ سے کوشش رہی کہ وہ کراچی پر قابض ہو جائے مگر ہمیشہ ناکام رہی۔ نئی حلقہ بندیوں کو نہ صرف ہر سطح پر روکیں گے بلکہ اس کے خلاف عدالت بھی جائیں گے۔

ایم کیو ایم ڈپٹی کنویئنر کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی نے سراسر لسانی اور سیاسی بنیادوں پر ٹاونز اور یوسیز کی حلقہ بندیاں کیں ہیں۔