Thursday, April 25, 2024

ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی اور فاروق ستار کے درمیان معاملات طے پا گئے

ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی اور فاروق ستار کے درمیان معاملات طے پا گئے
July 2, 2022 ویب ڈیسک

کراچی (92 نیوز) - ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی اور فاروق ستار کے درمیان معاملات طے پا گئے۔

ذرائع کا کہنا ہے ایم کیو ایم پاکستان نے فاروق ستار کے تحفظات دور کرنے کی یقین دہانی کرا دی، این اے 245 کے انتخابات میں ایم کیو ایم فاروق ستار کی حمایت کرے گی۔

فاروق ستار کی ایم کیو ایم پاکستان میں واپس شمولیت کرنے کا امکان ہے، ان کی ایم کیو ایم میں واپسی کے لئے راہ ہموار کرنا شروع کر دی۔ فاروق ستار کی آج ایم کیو ایم پاکستان کے دفتر بہادر آباد آمد متوقع ہے۔