Thursday, April 18, 2024

ایم کیو ایم پاکستان کی رابطہ کمیٹی میں اختلافات، خواجہ سہیل منصور کی عامر خان پر الزامات کی بوچھاڑ

ایم کیو ایم پاکستان کی رابطہ کمیٹی میں اختلافات، خواجہ سہیل منصور کی عامر خان پر الزامات کی بوچھاڑ
February 22, 2022 ویب ڈیسک

کراچی (92 نیوز) ایم کیو ایم پاکستان کی رابطہ کمیٹی کے اختلافات کھل کر سامنے آ گئے۔ اہم رہنما خواجہ سہیل منصور نے اہم انکشافات کرتے ہوئے سینئر ڈپٹی کنوینر عامر خان پر الزامات کی بوچھاڑ کر دی۔

انہوں نے کہا رابطہ کمیٹی میں گروپنگ ہے ۔ کنوینر اور ڈپٹی کنوینر سمیت 4 اراکین نے سینیٹ میں پیپلز پارٹی کے سامنے جانے کا فیصلہ کیا ۔ عامر خان نے سینیٹ انتخاب نہ لڑنے کا فیصلہ کیا ۔ عامر خان رابطہ کمیٹی کی ویٹو پاور کیسے بن گئے؟

خواجہ سہیل منصور کا کہنا تھا کہ عامر خان جب ایم کیو ایم میں واپس آئے تو قوم نہ اس وقت انہیں پسند کرتی تھی نہ اب پسند کرتی ہے ۔ انہوں نے ہی پارٹی کا حشر نشر کر دیا ہے۔ ایم کیو ایم پاکستان میں فاروق ستار کے خلاف سازش ہورہی ہے۔ ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی کی خواہش ہے کہ فاروق ستار واپس آجائیں ، عامت خان نہیں چاہتے کہ فاروق ستار واپس آئیں۔

خواجہ سہیل منصور نے انکشاف کیا کہ ایم کیو ایم پاکستان کے انٹرا پارٹی الیکشن ایک ڈرامہ تھے ۔ کسی کو معلوم ہی نہیں تھا کہ انٹرا پارٹی الیکشن ہے۔ اس روز کا ایجنڈا لیاقت علی خان کی برسی تھی۔

خواجہ سہیل منصور کا کہنا تھا کہ اس طرح سے ایم کیو ایم  رابطہ کمیٹی کا جو نظام ہے نہ چلے گا نہ وہ  چلنے دیں گے ۔ انہوں  نے رابطہ کمیٹی کی رکنیت سے استعفی دیا ہے لیکن اب بھی ایم کیو ایم کا حصہ ہیں۔