Saturday, April 20, 2024

ایم کیو ایم کا سندھ کے بلدیاتی قانون کیخلاف احتجاج، وزیراعلی ہاؤس کے باہر دھرنا دینے پر لاٹھی چارج اور پکڑ دھکڑ

ایم کیو ایم کا سندھ کے بلدیاتی قانون کیخلاف احتجاج، وزیراعلی ہاؤس کے باہر دھرنا دینے پر لاٹھی چارج اور پکڑ دھکڑ
January 26, 2022 ویب ڈیسک

کراچی (92 نیوز) ایم کیو ایم کی ریلی پر پولیس نے دھاوا بول دیا، ریڈ زون میں داخل ہونے پر پولیس نے لاٹھی چارج اور آنسو گیس کی بدترین شیلنگ کی۔

پولیس اور ایم کیو ایم کے کارکنوں کے درمیان ہاتھا پائی بھی ہوئی، پولیس نے متعدد کارکنوں کو گرفتار کرلیا۔  

آنسو گیس سے خواتین سمیت کئی کارکنوں کی حالت بھی غیر ہو گئی، ایم پی اے صداقت حسین اور خواتین کو بھی گرفتار کر لیا گیا۔  

پولیس کے ایکشن کے باعث ایم کیو ایم کے رہنما کراچی پریس کلب پہنچ گئے، انتظامیہ نے ایم کیوایم کی قیادت سے مذاکرات کئے مگر کامیاب نہ ہوسکے۔

ایم کیو ایم کے کارکنوں نے خالد مقبول صدیقی، عامر خان اور امین الحق کی قیادت میں وزیراعلیٰ ہاؤس کے باہر دھرنا دیا تو پولیس اور انتظامیہ حرکت میں آگئے۔

پولیس کے ایکشن کے باعث ایم کیو ایم کے رہنما کراچی پریس کلب پہنچ گئے جبکہ تمام کارکن بھی منتشر ہوگئے۔