Friday, April 26, 2024

ایم کیو ایم حکومت کیخلاف تحریک عدم اعتماد پر فیصلہ مشاورت سے کریگی، عامر خان

ایم کیو ایم حکومت کیخلاف تحریک عدم اعتماد پر فیصلہ مشاورت سے کریگی، عامر خان
February 19, 2022 ویب ڈیسک

کراچی (92 نیوز) ایم کیو ایم نے حکومت کیخلاف تحریک عدم اعتماد کے حوالے سے فیصلہ پارٹی ارکان کی مشاورت سے کرنے کا اعلان کردیا۔

ایم کیو ایم کے رہنماء عامر خان کہتے ہیں ایم کیو ایم حکومت کیخلاف تحریک عدم اعتماد پر فیصلہ مشاورت سے کرے گی۔

اُنہوں نے کہا کہ تحریک عدم اعتماد پر کسی اپوزیشن جماعت کا واضح لائحہ عمل سامنے نہیں آیا، حالیہ دنوں میں لاہور میں ملاقاتیں ایم کیو ایم سے اظہار یکجہتی کرنے والوں سے اظہار تشکر کیلئے تھیں، فاروق ستار کو پارٹی میں آنے کی دعوت بھی دیدی۔

عامر خان بولے کہ سیاست میں ہر پارٹی کا اپنا نظریہ اور سوچ ہوتی ہے، سیاست میں چیزیں ذاتی نہیں ہونی چاہیئں۔ حکومت ہو یا اپوزیشن ملاقاتیں ہوتی رہنی چاہیئں۔