Sunday, September 8, 2024

ایم کیو ایم حکومت کا ساتھ دے گی یا اپوزیشن کا؟ جنرل ورکرز اجلاس 20 مارچ کو طلب

ایم کیو ایم حکومت کا ساتھ دے گی یا اپوزیشن کا؟ جنرل ورکرز اجلاس 20 مارچ کو طلب
March 19, 2022 ویب ڈیسک

کراچی (92 نیوز) - ایم کیو ایم حکومت کا ساتھ دے گی یا اپوزیشن کا؟ ایم کیو ایم نے جنرل ورکرز اجلاس 20 مارچ کو طلب کر لیا۔

پروگرام کراس ٹاک میں گفتگو کرتے ہوئے رہنما ایم کیوایم پاکستان امین الحق نے کہا جنرل ورکرز اجلاس 20 مارچ کو بلایا ہے۔ کارکنوں کی رائے لیں گے اور اس پر رابطہ کمیٹی فیصلہ کرے گی۔ چاہتے ہیں اختیارات نچلی سطح پر منتقل کیئے جائیں۔ سیاسی جماعتیں ایم کیوایم کی تجویز پر سنجیدہ ہیں۔

انہوں نے کہا پارلیمنٹ کی بالادستی رہنی چاہیے۔ پارلیمنٹ کو مدت پوری کرنی چاہیے۔ مڈٹرم الیکشن ہوں ، ضمنی الیکشن یا 2023 میں ،ایم کیوایم ہمیشہ تیار ہے۔ ایم کیوایم سمجھتی ہے کہ ہنگامہ آرائی اور توڑ پھوڑ کرنا مسائل کا حل نہیں ۔ احتجاج کرنا سب کا بنیادی جمہوری حق ہے۔ سب آئین و قانون کے دائرے میں احتجاج ریکارڈ کراتے ہیں تو ٹھیک ہے، توڑ پھوڑ غیرجمہوری عمل ہے اس سے پرہیز کرنا چاہیے۔