Saturday, May 4, 2024

ایم کیو ایم نے احتجاج پر غلط بیانی کی، سعید غنی

ایم کیو ایم نے احتجاج پر غلط بیانی کی، سعید غنی
January 27, 2022 ویب ڈیسک

کراچی (92 نیوز) وزیرِاطلاعات سندھ سعید غنی کا کہنا ہے ایم کیو ایم نے احتجاج پر غلط بیانی کی، پریس کلب جانے کے بجائے، وزیراعلیٰ ہاؤس گئے۔

جمعرات کو کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کارکن پولیس کو دھکے دیکر آگے بڑھے، ریڈزون میں ہوٹلز میں غیرملکی کھلاڑی ٹھہرے ہیں، نہ چاہتے ہوئے بھی انتظامیہ کو ایکشن لینا پڑا۔

سعید غنی نے کہا کہ وزارت داخلہ نے کراچی سمیت مختلف شہروں میں سکیورٹی تھریٹس سے آگاہ کیا تھا، کارروائی نہ کرتے تو نتائج خطرناک ہوسکتے تھے۔

وزیراطلاعات سندھ کا کہنا ہے کہ متحدہ نے شارع فیصل سے پریس کلب تک احتجاج کا پلان کیا،، لیکن پھر کلب روڈ کی جانب مارچ کیا،، شیخ رشید نے خود کہا کہ سکیورٹی تھریٹس ہیں، این آئی سی وی ڈی میں ایک اسلم نامی شخص لایا گیا، جو پہلے ہی انتقال کر چکا تھا، اسلم کی فیملی سے اپیل ہے کہ پوسٹ مارٹم کی اجازت دی جائے تاکہ حقائق سب کے سامنے آئیں۔