کیلیفورنیا (92 نیوز) - دنیا کے امیر ترین شخص ایلون مسک نے ٹوئٹر کے معطل اکاؤنٹس کی بحالی کا اعلان کر دیا۔
سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایلون مسک نے لکھا کہ رائے شماری کے بعد ٹوئٹر کے معطل کچھ اکاؤنٹس آئندہ ہفتے سے بحال کر دیئے جائیں گے۔ ایلون مسک کی جانب سے ٹوئٹر پر کرائی گئی رائے شماری میں 31 لاکھ سے زائد افراد نے حصہ لیا۔ جن میں سے 72.4 فیصد افراد نے معطل اکاؤنٹس کی بحالی کے حق میں ووٹ دیا۔
اپنی ایک اور ٹوئٹ میں ایلون مسک معروف کہاوت ’زبانِ خلق کو نقارہ خدا سمجھو‘بھی لکھی۔ واضح رہے کہ گزشتہ ہفتے ایلون مسک نے سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور کامیڈین کیتھی گرفن کے اکاؤنٹس بحال کئے تھے۔