Tuesday, April 30, 2024

ایلون مسک کا ٹویٹر خریدنے کا معاہدہ ختم کرنے کا اعلان

ایلون مسک کا ٹویٹر خریدنے کا معاہدہ ختم کرنے کا اعلان
July 9, 2022 ویب ڈیسک

کیلیفورنیا (92 نیوز) - ٹیسلا کے مالک ایلون مسک نے ٹویٹر خریدنے کا معاہدہ ختم کرنے کا اعلان کر دیا۔

ایلون مسک کا کہنا ہے ٹویٹر جعلی اکاؤنٹس کے بارے میں معلومات فراہم کرنے میں ناکام رہا۔ 44 ارب ڈالر کے معاہدے سے دستبرار ہو رہا ہوں۔ معاہدہ ختم کرنے کے اعلان سے ٹویٹر کے شیئرز 7 فیصد تک گر گئے۔

واضح رہے کہ چند ماہ قبل ایلون مسک نے ٹویٹر خریدا تھا۔ ٹوئٹر کمپنی نے اپنا بڑا سوشل میڈیا پلیٹ فارم فروخت کرنے کی منظوری دی تھی۔ ٹویٹر بورڈ نے ایلون مسک کی طرف سے دی گئی 44 ارب ڈالر کی پیشکش قبول کی تھی جو اب تک کسی بھی پرائیویٹ کمپنی کو خریدنے کا سب سے بڑا سودا ہے۔

ایلون مسک نے ٹوئٹر کی فی شیئر کی بولی 54.20 ڈالر لگائی تھی۔ معاہدے کے بعد ایلون مسک ٹوئٹر کے واحد سب سے بڑے شیئر ہولڈر بھی بن گئے تھے۔