Friday, May 3, 2024

ایل پی جی کی فی کلو قیمت میں 12 روپے اضافہ

ایل پی جی کی فی کلو قیمت میں 12 روپے اضافہ
February 28, 2023 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) - اوگرا نے ایل پی جی کی فی کلو قیمت میں 12 روپے اضافہ کر دیا۔

قیمتوں میں اضافے کے بعد گھریلو سلنڈر 136 روپے اور کمرشل سلنڈر کی قیمت 525 روپے تک بڑھ گئی۔ سرکاری پیداواری قیمت میں 9799  روپے فی میٹرک ٹن اضافہ ہوا۔

ایل پی جی 266 روپے فی کلو کی جگہ 278 روپے فی کلو، گھریلو سلنڈر 3141 روپے کی جگہ 3278 روپے، کمرشل سلنڈر 12086 روپے کی جگہ 12611 روپے میں فروخت کیا جائے گا۔