کراچی (92 نیوز) - ایل پی جی ڈسٹری بیوٹرز ایسو سی ایشن نے 28 جنوری سے ملک بھر میں احتجاج کا اعلان کردیا۔
کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ایسوسی ایشن کا کہنا تھا کہ سرکاری قیمت 204 روپے ہے لیکن 350 روپے تک فروخت ہو رہی ہے۔ وزیراعظم کو لکھ چکے شنوائی نہیں ہو رہی، لوکل گیس نہ ہونے سے جنگلات کی کٹائی شروع ہوگئی۔
مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں سرکاری نرخ پر گیس نہ دی گئی تو دیگر ایسوسی ایشنز کے ساتھ ملکر ہڑتال کریں گے، ہمارے پاس گیس کے وافر ذخائر موجود ہیں، غلطی منسٹری میں بیٹھے لوگوں کی ہے۔