Sunday, September 8, 2024

ایل پی جی 10 روپے فی کلو مہنگی، قیمت 220 روپے ہوگئی

ایل پی جی 10 روپے فی کلو مہنگی، قیمت 220 روپے ہوگئی
August 15, 2023 ویب ڈیسک

لاہور (92 نیوز) - ایل پی جی کی قیمت 10 روپے فی کلو بڑھا دی گئی، فی کلو ایل پی جی کی قیمت 210 سے بڑھ کر 220 روپے فی کلو ہوگئی۔

بین الاقوامی مارکیٹ میں مہنگائی کو جواز قرار دے کر ایل پی جی کی قیمت میں 10 روپے فی کلوگرام اضافہ کردیا گیا۔

چیئرمین ایک پی جی ڈسٹری بیوٹرز عرفان کھوکھر کاکہناہے کہ بین الاقوامی مارکیٹ میں ایل پی جی کی قیمت میں92ڈالر فی میٹرک ٹن اضافہ ہوگیا،،
بین الاقومی مارکیٹ میں ایل پی جی 464 سے بڑھ کر 556 ڈالر فی میٹرک ٹن پر پہنچ گئی۔

ایل پی جی مارکیٹنگ کمپنیوں نے بھی قیمت میں 10 روپے فی کلو اضافہ کردیا۔ فی کلو ایل پی جی کی قیمت 210 سے بڑھ کر 220 روپے فی کلو ہوگئی ہے، گھریلو سلنڈر کی قیمت میں 120 روپے اور کمرشل سلنڈر کی قیمت میں 450 روپے اضافہ ہوگیا۔

صرف دو دن میں فی کلو قیمت میں 20روپے بڑھ گئی،مزیداضافے کابھی خدشہ ہے، ایل پی جی مہنگی ہونے پر صارفین بلبلا اٹھِے ہیں۔

گھریلو سلنڈر 2 ہزار495 روپے کے بجائے 2 ہزار 615 روپے اور کمرشل سلنڈر 9 ہزار 580 روپے کے بجائے 10 ہزار 30 روپے تک پہنچ گیا ہے۔