Thursday, March 28, 2024

ایکشن کے ڈر سے لوٹے ظاہر ہونا شروع ہو گئے، فواد چودھری

ایکشن کے ڈر سے لوٹے ظاہر ہونا شروع ہو گئے، فواد چودھری
March 17, 2022 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) - وفاقی وزیر اطلاعات فواد چودھری نے کہا کہ ایکشن کے ڈر سے لوٹے ظاہر ہونا شروع ہو گئے۔

جمعرات کے روز ٹویٹ پیغام میں کہا کہ پچھلے پانچ لوگوں کو 15 سے بیس کروڑ ملے خچروں اور گھوڑوں کی منڈیاں لگ گئیں۔ انہوں نے کہا کہ باضمیر ہوتے تو استعفیٰ دیتے اسپیکر کو ان ضمیر فروشوں کو تاعمر نا ابل قدر دینے کی کاروائ کرنی چاہئے۔

فواد چودھری نے مزید کہا کہ حکومت کے سندھ ہاؤس پر الزامات کے بعد اب یہ بات سامنے آئی ہے کہ پی ٹی آئی کے ایم این اے حضرات وہاں موجود ہیں۔ راجہ ریاض اور نور عالم سندھ ہاؤس میں موجود ہیں، سنیئر صحافی کو انٹرویو بھی دیا۔