Friday, April 26, 2024

نئے بل سے اسٹیٹ بینک سیاست سے پاک ہوجائے گا، حماد اظہر

نئے بل سے اسٹیٹ بینک سیاست سے پاک ہوجائے گا، حماد اظہر
January 15, 2022 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) وفاقی وزیر توانائی حماد اظہر نے کہا نئے بل سے اسٹیٹ بینک سیاست سے پاک ہوجائے گا۔

ہفتہ کے روز انہوں نے نیوز کانفرنس کے دوران کہا گورنراسٹیٹ بینک اور دیگر کو ہٹانے کا اختیار حکومت کے پاس ہی ہوگا۔ فیٹف پر پاکستان کے اقدامات کی پوری دنیا معترف ہے۔ ایکس چینج ریٹ کے ہیرپھیر سے معیشت کو نقصان ہوا۔

حماد اظہر نے کہا کہ پرویزخٹک نے اپنے حلقے میں گیس نہ ملنے کی بات کی تھی، گیس کے نئے کنکشن فراہم کرنے کا مطالبہ کیا۔ پرویز خٹک کیساتھ میری کوئی گفتگو ہی نہیں ہوئی وہ ہمارے بڑے ہیں، ہم جمہوری پارٹی ہیں، سب کو بولنے کا حق ہے۔

انہوں نے کہا جمہوری روایات ہماری کابینہ میں بھی دیکھنے میں آتی ہیں، عمران خان کی کابینہ میں سب سے زیادہ تنقید ہوتی ہے۔

اِن کا کہنا تھا کہ گورنر اسٹیٹ بینک اور دیگر کو ہٹانے کا اختیار حکومت کے پاس ہو گا۔ مزید کہا کہ ن لیگ نے مہنگے پاور پلانٹس لگائے، ماضی میں مقامی کوئلے، ڈیمز پر توجہ دی ہوتی تو فیول ایڈجسٹمنٹ کا سامنا نہ کرنا پڑتا۔ عالمی ایندھن کی وجہ سے فیول ایڈجسٹنمٹ بل آتے ہیں۔

وزیر توانائی نے کہا 6 ہزار ارب روپے ٹیکس جمع کرینگے، جی ڈی پی گروتھ 5 فیصد تک کرلیں گے۔ ایل این جی کی مقامی گیس میں شمولیت سے 15 فیصد گیس مہنگی ہو جائیگی۔ یوریا کھاد کی طلب میں اضافہ ہوا ہے۔

حماد اظہر بولے کہ سندھ جو گیس بناتا ہے وہ آدھی غیرمعیاری ہوتی ہے، سندھ کو گیس کی فراہمی کی باتیں غیر سنجیدہ ہیں۔ خیبرپختونخوا میں گیس کی فراہمی کا کوئی مسئلہ نہیں۔