Saturday, July 27, 2024

ایکواڈور کا صدارتی امیدوار فرنینڈو ولاسینسیو انتخابی ریلی کے دوران قتل

ایکواڈور کا صدارتی امیدوار فرنینڈو ولاسینسیو انتخابی ریلی کے دوران قتل
August 10, 2023 ویب ڈیسک

کوئٹو (92 نیوز) - ایکواڈور کے صدارتی امیدوار فرنینڈو ولاسینسیو کو انتخابی ریلی کے دوران قتل کردیا گیا۔

صدارتی امیدوار کو ریلی کے بعد کار میں بیٹھتے وقت ایک شخص نے سر میں گولی ماری، فرنینڈو ولاسینسیو ایکواڈور کی نیشنل اسمبلی کے رکن بھی تھے۔

ایکواڈور کے موجودہ صدر نے فرنینڈو ولاسینسیو کے ہلاک ہونے کی تصدیق کردی، جنوبی امریکی ملک ایکواڈور میں صدارتی الیکشن بیس اگست کو شیڈول ہیں۔