Sunday, September 8, 2024

ایک شخص ملک میں انتشار پھیلانے کیلئے ہر لائن عبور کر رہا ہے، زرداری

ایک شخص ملک میں انتشار پھیلانے کیلئے ہر لائن عبور کر رہا ہے، زرداری
November 5, 2022 ویب ڈیسک

کراچی (92 نیوز) - پیپلزپارٹی پارلیمنٹرینز کے صدر آصف علی زرداری نے ملکی ایجنسیز کے خلاف زہر افشانی کی شدید مذمت کی ہے، کہا کہ ایک شخص ملک میں انتشار پھیلانے کے لیے ہر لائن عبور کر رہا ہے، اس کو اقتدار کے سوا کچھ نظر نہیں آرہا۔

سابق صدر آصف علی زرداری نےایک بیان میں ملکی ایجنسیسز کے خلاف زہر افشانی پر شدید مذمت کی۔ کہا کہ ایک شخص ملک میں انتشار پھیلانے کے لیے ہر لائن عبور کر رہا ہے، اس شخص کو نہ تو ملک کی سالمیت کی فکر ہے نہ ملک کے اداروں کی۔ اس شخص کو صرف اقتدار اقتدار اور اقتدار کے علاوہ کچھ نظر نہیں آتا۔

آصف زرداری نے کہا کہ اداروں کی بقا سے ہی ملک کی بقا ہے اور ہم کسی صورت بھی ان پر حملہ برداشت نہیں کریں گے۔ انیس سو سینتالیس سے لے کر اب تک ہم نے اوراداروں نے ملکر دشمن کا مقابلہ کیا ہے اور اب بھی کریں گے۔

آصف زرداری نے کہا کہ دشمن نے اس دفعہ اندر کے لوگوں سے ہی حملہ کروایا ہے۔ ہم اپنی پاک فوج کی قربانیوں اور شہادتوں کو کبھی نہیں بھلا سکتے اور دشمن کی اس سازش کو بھی ناکام بنائیں گے۔