Wednesday, April 24, 2024

ایک سال میں نواز کرپٹ رشوت آفر کرنیوالے سے دودھ کا دھلا ہوا ہوگیا، شہباز گل

ایک سال میں نواز کرپٹ رشوت آفر کرنیوالے سے دودھ کا دھلا ہوا ہوگیا، شہباز گل
March 22, 2022 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) - وزیراعظم کے معاون خصوصی ڈاکٹر شہباز گل نے کہا کہ ایک سال میں نواز کرپٹ رشوت آفر کرنے والے سے دودھ کا دھلا ہوا ہوگیا۔

معاون خصوصی ڈاکٹر شہباز گل نے ٹویٹ میں کہا کاوے موسوی نے تب جھوٹ کہا تھا یا اب؟ کاوے ایک کرائے کا جاسوس ہے، مالی معاملات کی کھوج لگاتا ہے، ن لیگ ایسے پیش کر رہی ہے جیسے کوئی عدالت ہو۔

اُنہوں نے ٹویٹر پیغا م میں کہا شہباز شریف ساری دنیا کی باتیں کر رہے ہیں، اتنا نہیں بتا رہے کہ مقصود چپڑاسی کے اکاؤنٹ میں 4 ارب کہاں سے آئے۔