Sunday, September 8, 2024

ایک عمرے کے فوری بعد دوسرے عمرے کی سہولت ختم

ایک عمرے کے فوری بعد دوسرے عمرے کی سہولت ختم
January 5, 2022 ویب ڈیسک

ریاض (92 نیوز) ایک عمرے کے فوری بعد دوسرے عمرے کی سہولت ختم کر دی گئی۔

کورونا کے بڑھتے وار پر سعودی حکومت ایک بار پھر حفاظتی اقدامات پر مجبور ہو گئی۔ نئی عمرہ پالیسی جاری کر دی گئی۔

کورونا کا پھیلاؤ کم کرنے کیلئے  ایک کے بعد فوری طور پر دوسرا عمرہ کرنے پر پابندی لگا دی گئی۔ کوئی شخص دوسرا عمرہ کرنا چاہتا ہو تو اس کیلئے اسے 10 روز کا انتظار کرنا ہو گا۔

سعودی حکام کا کہنا ہے کہ عمرہ پر پابندی کا فیصلہ کورونا وائرس خاص طور پر اومیکرون کے تیزی سے پھیلاؤ کو مدنظر رکھ کر کیا ہے۔ عمرہ زائرین کو حرمین شریفین میں ماسک کی پابندی یقینی بنانے کی بھی ہدایت کی گئی ہے۔