Thursday, April 25, 2024

ایک جمہوری اسپیکر کو آئین کی پاسداری کرنی چاہیے، احسن بھون

ایک جمہوری اسپیکر کو آئین کی پاسداری کرنی چاہیے، احسن بھون
March 21, 2022 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) - صدر سپریم کورٹ بار احسن بھون کا کہنا ہے کہ ایک جمہوری اسپیکر کو آئین کی پاسداری کرنی چاہیے۔

احسن بھون نے سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پہلی بار پارلیمان میں اسپیکر نے آئین کی پاسداری نہیں کی، پارلیمان کے ان لوگوں کے خلاف بھی آرٹیکل 6 چلنا چاہیے۔

اُنہوں نے مزید کہا کہ پارلیمنٹ کی تاریخ میں آج تک ایک اجلاس نہیں بتا سکتے جس میں رول 37 کی کال پر وائلیشن کی گئی ہو۔ آپ ایک جمہوری عمل سے گزریں، وکلاء نیوٹرل ہیں جوقانون اور آئین کی بالادستی چاہتے ہیں۔