Sunday, September 8, 2024

ایک ہفتے میں 24 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ

ایک ہفتے میں 24 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ
January 21, 2022 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) ایک ہفتے میں 24 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ ہوگیا۔

ادارہ شماریات نے مہنگائی کے اعدادوشمار جاری کردیئے، ہفتہ وار مہنگائی کی مجموعی شرح 19.36 فیصد ریکارڈ کی گئی۔ کم آمدن افراد کے لیے مہنگائی کی شرح 20.85 فیصد رہی۔

ٹماٹر، لہسن، دال چنا، گوشت کی قیمتوں میں اضافہ ہوگیا، آٹا، پٹرولیم مصنوعات، گیس، چاول، کوکنگ آئل بھی مہنگا ہوگیا۔ بیف، مٹن، تازہ دودھ اور ایل پی جی کا گھریلوسلنڈر بھی مہنگا ہوگیا۔

ایک ہفتے میں 7 اشیائے ضروریہ کی قیتموں میں کمی ہوئی، برائلر مرغی، پیاز، آلو، انڈے، چینی سستی ہوگئی۔ حالیہ ہفتے میں 20 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں می استحکام رہا۔