Friday, April 19, 2024

ایف اے ٹی ایف کی پاکستان میں فزیکل مانیٹرنگ یکم ستمبر سے شروع ہو گی

ایف اے ٹی ایف کی پاکستان میں فزیکل مانیٹرنگ یکم ستمبر سے شروع ہو گی
August 17, 2022 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) - ایف اے ٹی ایف کی پاکستان میں فزیکل مانیٹرنگ یکم ستمبر سے شروع ہو گی۔ آن سائیٹ مانیٹرنگ کے مقامات پر بریفنگ کے لئے غیر معمولی اقدامات کر لیئے گئے۔

منی لانڈرنگ اور ٹیررازم فنانسنگ کی روک تھام کیلئے حکومتی اقدامات کے شواہد کا معائنہ آن سائیٹ کرانے کی تیاریاں مکمل کر لی گئیں۔ سوالات کا جواب دینے کیلئے افسران کی تعیناتی کاعمل بھی شروع کر دیا گیا۔ یہ افسران ایف اے ٹی ایف ٹیم کا دورہ مکمل ہونے تک انہیں پوسٹوں پر رہیں گے۔

ذرائع وزارت خزانہ کے مطابق نیکٹا میں تعینات افسران بندر گاہوں، ایئر پورٹس اور کسٹمز کے زمینی لینڈ روٹس، اقتصادی امور ڈویژن ملکی وغیرملکی این جی اوزکے چندہ جمع کرنے، غیرملکی امداد سے پاکستان میں فلاحی کاموں پر مامور تنظیموں، جہادی ودیگر تنظیموں کے گرفتار رہنماؤں اور کالعدم تنظیموں کے منقولہ وغیرمنقولہ اثاثہ جات کی ضبطگی پر بریفنگ دی جائے گی۔

ذرائع وزارت خزانہ کے مطابق چاروں صوبوں کے کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹس اور ٹرانزٹ ٹریڈ کے ذریعے منشیات پر بھی بریفنگ دی جائے گی۔ اسلحہ اور دیگر ممنوعہ کیمیکلز کی اسمگلنگ کی روک تھام کے اقدامات کی آن سائیٹ مانیٹرنگ ہو گی۔ تمام وزارتوں اور ڈویژنوں نے اس حوالے سے تفصیلی دستاویزات تیار کر لیں۔