Thursday, May 2, 2024

ایف اے ٹی ایف کا پاکستان کو جون تک گرے لسٹ میں برقرار رکھنے کا فیصلہ

ایف اے ٹی ایف کا پاکستان کو جون تک گرے لسٹ میں برقرار رکھنے کا فیصلہ
March 5, 2022 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) - ایف اے ٹی ایف نے پاکستان کو جون تک گرے لسٹ میں برقرار رکھنے کا فیصلہ کرلیا۔ 

اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ پاکستان کو منی لانڈرنگ کے قوانین پر عمل درآمد سخت کرنا ہو گا۔ رئیل اسٹیٹ کے ذریعے منی لانڈرنگ کی روک تھام کرنا ہو گی۔ پاکستان نے 27 میں سے 26 نکات پر کام مکمل کیا ہے۔

ایف اے ٹی ایف نے پاکستان کی مجموعی کارکردگی کو سراہا، پاکستان نے جون  2021 کے ایکشن پلان پر بروقت اقدام کیے۔

وزارت خزانہ کے مطابق پاکستان ایکشن پلان کی باقی شق پر بھی عمل درآمد کرے گا، پاکستان گرے لسٹ سے نکلنے کے لیے اہداف پورے گا۔ پاکستان بروقت ایکشن پلان کے اہداف حاصل کرے گا۔

دریں اثنا، اپنے ٹویٹس میں، وزیر توانائی حماد اظہر نے کہا کہ چیلنجوں کے باوجود، پاکستان ایف اے ٹی ایف کے تکنیکی پیرامیٹرز کی تکمیل کو جلد تسلیم کرے گا۔

وزیر نے منی لانڈرنگ اور دہشت گردی کی مالی معاونت کے خلاف پاکستان کے غیر متزلزل عزم کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ ملک نے ان سرگرمیوں کے خلاف جنگ صرف عالمی تعمیل کے لیے نہیں بلکہ سب سے پہلے اپنے مفاد کے لیے لڑی ہے۔

دوسری جانب ایف اے ٹی ایف نے یو اے ای کو بھی گرے لسٹ میں ڈالنے کا فیصلہ کرلیا۔