Thursday, March 28, 2024

ایف اے ٹی ایف نے ہماری رپورٹ پر ایکشن پلان کو مکمل قرار دیا، عمران خان

ایف اے ٹی ایف نے ہماری رپورٹ پر ایکشن پلان کو مکمل قرار دیا، عمران خان
June 17, 2022 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) - چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے کہا کہ ایف اے ٹی ایف نے ہماری رپورٹ پر ایکشن پلان کو مکمل قرار دیا۔

جمعہ کے روز ایف اے ٹی ایف اعلامیہ کے حوالے سے اپنے ٹویٹ پیغام میں انہوں نے لکھا کہ ایف اے ٹی ایف نے کئی بار ہمارے کام کی تعریف کی، اقتدار سنبھالا تو پاکستان کو بلیک لسٹ ہونے کا خطرہ تھا، ہم نے نہ صرف بلیک لسٹ ہونے سے بچایا بلکہ ایکشن پلان مکمل کیا۔ حماد اظہر کی سربراہی میں کوآرڈینیشن کمیٹی تشکیل دی جس میں تمام محکموں اور سکیورٹی ایجنسیوں کی نمائندگی تھی۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ ایف اے ٹی ایف نے بارہا کام کی تعریف کی اور میری حکومت نے سیاسی عزم کا مظاہرہ کیا، ہم نے نہ صرف بلیک لسٹ ہونے سے بچا بلکہ 34 میں سے 32 ایکشن نکات کو بھی مکمل کیا۔ ہم نے اپریل میں باقی 2 نکات پر تعمیل رپورٹ پیش کی جس کی بنیاد پر ایف اے ٹی ایف نے اب پاکستان کے ایکشن پلان کو مکمل قرار دیا۔