ایف اے ٹی ایف اجلاس اور فیصلوں بارے قیاس آرائیوں سے گریز کیا جائے، حنا ربانی کھر

اسلام آباد (92 نیوز) - وزیرمملکت حنا ربانی کھر کہتی ہیں کہ ایف اے ٹی ایف کے اجلاس اور فیصلوں سے متعلق قیاس آرائیوں سے گریز کیا جائے۔
وزیرِمملکت حنا ربانی کھر نے ٹوئٹ میں کہا کہ فنانشل ایکشن ٹاسک فورس کا پلینری اجلاس برلن میں جاری ہے، ایف اے ٹی ایف پاکستان سے متعلق آج اجلاس کے اختتام پر باضابطہ بیان جاری کرے گا۔
حنا ربانی کھر نے کہا کہ فیٹف کے اجلاس میں کئے گئے فیصلوں سے متعلق قیاس آرائیوں سے گریز کرنا چاہیے، ہفتے کی صبح وزارت خارجہ میں میڈیا بریفنگ دی جائے گی جس میں اجلاس سے متعلق تمام تفصیل سے آگاہ کیا جائے گا۔
The #FATF Plenary Meetings r continuing in Berlin. FATF will issue a Public Statement after conclusion of the meetings tonight. Prejudging the outcome or speculative reporting could and should be avoided.
— Hina R Khar (@HinaRKhar) June 17, 2022
GOP has arranged a media briefing at MOFA on Saturday morning on this issue
دوسری جانب ذرائع وزارت خزانہ کا کہنا ہے کہ ایف اے ٹی ایف حکام پاکستان کو دیئے گئے تمام اہداف پر عملدآری بارے متفق ہے، فیٹف ٹیم جولائی کے آخری ہفتے میں پاکستان کا دورہ کرے گی جواہداف پر عملداری کا موقع پرمعائنہ کرے گی۔
ذرائع وزارت خزانہ کا کہنا تھا کہ متعلقہ محکموں کے دورے کے بعد پراگریس رپورٹ پر تفصیلی رد عمل دیا جائے گا، متعلقہ افسران کے انٹرویو بھی لیے جائیں گے، اس کے بعد تفصیلی فیصلہ سامنے آئے گا۔