Thursday, April 18, 2024

ایف آئی اے نے پی ٹی آئی ممنوعہ فنڈنگ کیس میں تحقیقات کا دائرہ کار وسیع کردیا

ایف آئی اے نے پی ٹی آئی ممنوعہ فنڈنگ کیس میں تحقیقات کا دائرہ کار وسیع کردیا
August 6, 2022 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) - فیڈرل انوسٹیگیشن ایجنسی (ایف آئی اے) نے پی ٹی آئی ممنوعہ فنڈنگ کیس میں تحقیقات کا دائرہ کار وسیع کردیا۔

ایف آئی اے نے ممنوعہ فنڈنگ کیس میں تحریک انصاف کے خلاف انکوائری کا دائرہ کار پورے ملک میں بڑھا دیا، جس کے تحت مانیٹرنگ ٹیم تشکیل دیدی گئی اور باضابطہ نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا۔

ایف آئی اے مانیٹرنگ ٹیم 5 ممبران پر مشتمل ہو گی جس کی سربراہی ڈائریکٹر ٹریننگ اطہر وحید کریں گے جبکہ دیگر ارکان میں خالد انیس، خواجہ حماد، چودھری اعجاز اور اعجاز احمد شیخ شامل ہوں گے۔ انکوائریاں پولیٹیکل پارٹیز ایکٹ 2002 کے تحت کی جائیں گی۔

ایف آئی اے مانیٹرنگ ٹیم پشاور، لاہور، کراچی، اسلام آباد، کوئٹہ اور فیصل آباد میں زونل انکوائری ٹیم سے کوآرڈینیشن اور ان کی رہنمائی کرے گی۔ ذونل کمیٹیاں تحریک انصاف کے ااثاثوں کے حوالے سے بھی تفصیلات حاصل کریں گی۔