لاہور (92 نیوز) - لاہور کی ایف آئی اے سنٹرل کورٹ نے سلمان شہباز کی آٹھ کمپنیوں کے منجمد اکاؤنٹس بحال کرنے کا حکم دے دیا۔
سپیشل سینٹرل کورٹ کے جج اعجاز احسن اعوان نے سماعت کی، عدالت نے کمپنوں کے سیکرٹری کی درخواست پر اکاؤنٹس کھولنے کا فیصلہ سنایا۔
وکیل امجد پرویز نے دلائل دئیے کہ سلمان شہباز کمپنیوں کے شیئر ہولڈر ہیں مالک نہیں۔ ان کا شناختی کارڈ اکاؤنٹس کے ساتھ لف ہونے کی وجہ سے غلطی فہمی ہوئی۔
سیکرٹری کمپنیز نے اکاؤنٹس منجمد کرنے کے عدالتی حکم کو چیلنج کر رکھا تھا۔