Thursday, April 18, 2024

ایڈمنسٹریٹر کراچی مرتضیٰ وہاب کا مستعفی ہونے کا اعلان

ایڈمنسٹریٹر کراچی مرتضیٰ وہاب کا مستعفی ہونے کا اعلان
September 26, 2022 ویب ڈیسک

کراچی (92 نیوز) - کے ایم سی ٹیکس کی وصولی سے متعلق عدالتی فیصلے کے بعد ایڈمنسٹریٹر کراچی مرتضیٰ وہاب نے مستعفی ہونے کا اعلان کردیا، استعفیٰ وزیر اعلیٰ سندھ کو ارسال کردیا۔

سندھ اسمبلی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے مرتضیٰ وہاب ان کو درپیش مسائل بتاتے ہوئے آبدیدہ بھی ہوگئے یہ بھی کہا کہ وہ خود سے مایوس
ہیں کیوں 13 ماہ تک راتوں جاگ کر کام کیا اور اپنی صحت خراب کی۔

مرتضی وہاب نے کہا کہ قانون اجازت دیتا ہےکہ بلدیہ عظمیٰ ٹیکس لگاسکتی ہے، ٹیکس ہوتا ہے تو انفرااسٹرکچر بہترہوتا ہے جب آپ انکم ٹیکس ادا کرتے ہیں تو وفاق سے نہیں پوچھتے کہ اس کےعوض کیا دو گے؟ مگر بلدیہ سے سوال کرتے ہیں۔

سیاسی مخالفین کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے مرتضیٰ وہاب بولے وہ عہدے کے محتاج نہیں یہ شہر ان کا ہے چاہتے تو وسیم اخترکی طرح کیفے پیالہ پرکھڑا ہوکر چائے پیتے اور پراٹھے کھاتے۔

دوسری جانب خبر ہے کے مرتضیٰ وہاب کے استعفی کے بعد ایم کیوایم نے ایڈمنسٹریٹر کراچی کے لیے اپنے امیدوار کا نام تجویز کردیا ہے اوروہ ایک سینئر بیوروکریٹ کو ایڈمنسٹریٹر کراچی بنانے کی خواہاں ہے۔