کراچی (92 نیوز) - ایدھی سینٹر میں عیدکا دوسرا دن بھی خوب دھوم دھام سے منایاجارہاہے،ایدھی شیلٹرہوم میں رہنےوالی بچیاں اور خواتین خوب سج دھج کر عید منارہی ہیں۔
ایدھی سینٹر میں رہنےوالی بچیاں عید کےدوسرےدن بھی عید منارہی ہیں۔
سب ہی بچیاں خوب تیار ہوکر ایک دوسرے کےساتھ عید منارہی ہیں۔ ہاتھوں میں مہندی بھی سجائی ہوئی ہے۔
بچیوں کاکہناہےکہ فیصل ایدھی انہیں ایک ایک ہزار روپے عیدی دے گئے تھے۔جس سے وہ خوب مزےمزے کی چیزیں کھائیں گے۔
اپنے پیاروں کی جانب سےگھروں سےبےدخل ہوکر ایدھی ہوم پہنچنےوالی خواتین بھی عید منارہی ہیں۔۔
خواتین کاکہناہےکہ انہیں اپنےپیاروں کی یاد تو آتی ہےلیکن اب ایدھی ہوم ہی ان کا گھر ہے۔
بچیاں اور خواتین سب ہی خوش نظرآئے۔۔۔تاہم خواتین کی آنکھوں میں کہیں کوئی امیدتھی ان کاکوئی پیارآج کےدن ان سےملنےضرور آئے گا۔