Saturday, May 4, 2024

ایبٹ آباد اور نتھیاگلی میں برفباری سے متاثرہ ملحقہ سڑکیں دس روز بعد بھی بند

ایبٹ آباد اور نتھیاگلی میں برفباری سے متاثرہ ملحقہ سڑکیں دس روز بعد بھی بند
January 13, 2022 ویب ڈیسک

ایبٹ آباد (92 نیوز) ایبٹ آباد اور نتھیاگلی میں برفباری سے متاثرہ ملحقہ سڑکیں دس روز بعد بھی بند یں۔ انتظامیہ سڑکیں کھولنے میں ناکام رہی۔

نتھیاگلی بکوٹ روڈ، سوارگلی سے سیر شرقی روڈ اور زیارت معصوم روڈ سے ابھی تک برف  نہیں ہٹائی گئی۔ عوام نے  اپنی مدد آپ کے تحت ہی  سڑکوں کی بحالی شروع کر دی۔

گلیات کے علاقوں میں شدید برفباری کا عذاب کم نہ سکا۔ مقامی لوگوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔

برفباری کے باعث  رابطہ سڑکوں کی بندش سے مقامی افراد کو خوراک کی قلت سمیت دیگر مشکلات کا سامنا ہے۔ اہل علاقہ انتظامیہ   کے خلاف پھٹ پڑے۔

ابیٹ آباد کے بالائی علاقوں میں گزشتہ کئی روز سے بجلی کی فراہمی بھی معطل ہے جس سے شہریوں کی مشکلات میں مزید اضافہ ہوگیا ہے۔

انتظامیہ نے گلیات کی مین شاہراہوں کو تو کلیئر کردیا ہے لیکن رابطہ سڑکوں کی بحالی کے لئے کوئی خاطر خواہ اقدام نہیں کیے جارہے۔ شہریوں نے  حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ رابطہ سڑکوں کی بحالی کے ہنگامی اقدامات اٹھائے۔