کوئٹہ (92 نیوز) - ایبٹ آباد پولیس نے پی ٹی آئی رہنماء حسان نیازی کو کوئٹہ پولیس کے حوالے کردیا۔
لاہور پولیس نے ملزم حسان نیازی کو لاہور لانے کیلئے محکمہ داخلہ بلوچستان کو خط لکھ دیا، جس میں جناح ہاؤس حملے میں مطلوب ہونے پر حسان نیازی کو حوالے کرنے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔
ادھر پشاور میں سانحہ 9 مئی میں ملوث پی ٹی آئی رہنماء عارف یوسف ضمانت خارج ہونے پر گرفتار کرلیے گئے۔