Saturday, May 18, 2024

پشاور : ٹریفک وارڈنزنے محفوظ سفر کیلئے موٹرسائیکل سواروں میں ہیلمٹ تقسیم کئے

پشاور : ٹریفک وارڈنزنے محفوظ سفر کیلئے موٹرسائیکل سواروں میں ہیلمٹ تقسیم کئے
November 8, 2016
پشاور(92نیوز)موٹرسائیکل سوار ہیلمٹ لازمی پہنیں یہ نہ صرف حادثات کی صورت میں سرمیں چوٹ سے محفوظ رکھتا ہے بلکہ موسمی اثرات سے بھی بچا جاسکتا ہے۔ یہی پیغام لے کر پشاورکے ٹریفک وارڈن سڑک پر نکل آئے اور بغیرہیلمٹ سفرکرنے والے موٹرسائیکل سواروں کو چالان کی پرچی دینے کی بجائے ہیلمٹ گفٹ کرتے رہے۔ تفصیلات کےمطابق پشاور کے جی ٹی روڈ پر ننگے سر موٹرسائیکل چلانے والوں کو جب ٹریفک وارڈن نے روکنا شروع کیا توچالان پرچی ملنے کے ڈر سے ان کے دلوں کی دھڑکن تیز ہوگئی لیکن یہ کیفیت زیادہ دیر تک نہ رہی کیونکہ اگلے ہی لمحے بغیر ہیلمٹ موٹرسائیکل سواروں کے سر پرخود پشاور کے ایس ایس پی ٹریفک نے ہیلمٹ رکھا وہ بھی مفت جس پروہ خوشگوارحیرت میں مبتلا ہوگئے۔ ٹریفک وارڈن کی موٹرسائیکل سواروں میں ہیلمٹ کے استعمال سے متعلق آگاہی مہم کے دوران سو ہیلمٹ مفت تقسیم کئے گئے۔ ایس ایس پی ٹریفک کا کہنا تھا کہ موٹرسائیکل سوار ہیلمٹ کا استعمال لازمی کریں تاکہ نہ صرف حادثات میں سرمیں چوٹ بلکہ بدلتے موسم کے اثرات سے بھی بچ سکیں۔