Tuesday, April 23, 2024

آسٹریا نے ایڈولف ہٹلر کی پیدائش گاہ کو گرانے کا فیصلہ کر لیا

آسٹریا نے ایڈولف ہٹلر کی پیدائش گاہ کو گرانے کا فیصلہ کر لیا
October 18, 2016
ویانا (ویب ڈیسک) آسٹریا کی حکومت نے اس مکان کو گرانے کا فیصلہ کیا ہے جہاں ایڈولف ہٹلر پیدا ہوئے۔ اس اقدام کا مقصد اس مکان کو نیو نازیوں کا مرکز بننے سے بچانا ہے۔ آسٹریا کے میڈیا کے مطابق ملک کے وزیر داخلہ ولف گینگ سوبوتکا نے ماہرین کی ٹیم سے کہا کہ حکومت نے اس مکان کو گرانے کا فیصلہ کیا ہے۔ اخبار کا مزید کہنا ہے کہ یہاں بنائی جانے والی نئی عمارت انتظامی امور یا پھر فلاحی کاموں کے لیے استعمال میں لائی جائے گی۔ اس مکان پر حکومت اور اس کی مالکن کے درمیان جھگڑا تھا۔ 1972ءسے یہ گھر کرائے پر دیا گیا تھا۔ اس وقت اس کا کرایہ پانچ ہزار تین سو ڈالر ہے۔ اس گھر کی مالکن نے جو کہ اب ریٹائرڈ ہو چکی ہیں اس تین منزلہ عمارت کو حکومت کے ہاتھ بیچنے سے متعدد بار انکار کیا۔ مگر اب یہ توقع کی جا رہی ہے کہ آسٹریا کی پارلیمان جلد ہی اس مکان کا قبضہ اس کی مالکن سے لینے کا قانون پاس کرے گی۔