Saturday, April 20, 2024

آسٹریلین آرمی کی کرکٹ ٹیم پاکستان پہنچ گئی

آسٹریلین آرمی کی کرکٹ ٹیم پاکستان پہنچ گئی
October 18, 2016
لاہور (92نیوز) آسٹریلین آرمی کی کرکٹ ٹیم پاکستان پہنچ گئی۔ تفصیلات کے مطابق آسٹریلین آرمی کی ٹیم آرمی چیف جنرل راحیل شریف کی دعوت پر دورہ کر رہی ہے۔ آسٹریلین ٹیم پاکستان آرمی‘ پولیس اور پی سی بی الیون کے ساتھ ایک ون ڈے اور دو ٹی ٹوینٹی میچز کھیلے گی۔ ۔ میچزانیس‘ اکیس اور بائیس اکتوبر کو کھیلے جائیں گے۔