Monday, May 6, 2024

آسٹریلیا مسلسل تیسری مرتبہ ٹمبر سپورٹس ورلڈ چیمپئن کا فاتح

آسٹریلیا مسلسل تیسری مرتبہ ٹمبر سپورٹس ورلڈ چیمپئن کا فاتح
November 12, 2016

 کینبرا(سپورٹس ڈیسک)آسٹریلیا نے مسلسل تیسری بار ٹمبر سپورٹس ورلڈ چیمپئن شپ جیت کر نیا عالمی ریکارڈ قائم کر دیا۔

تفصیلات کےمطابق آسٹریلیا نے مسلسل تیسری بار ٹمبر سپورٹس ورلڈ چیمپئن  شپ جیت کا نیا عالمی ریکارڈ قائم کر دیا ہے ۔   جرمنی کے شہر سٹٹ گارٹ میں ہونے والے مقابلے میں چار آسٹریلوی کھلاڑیوں پر مشتمل ٹیم نے چھیالیس اعشاریہ پینتالیس سیکنڈ میں آری اور کلہاڑے سے لکڑیاں کاٹنے کے مختلف ایونٹس میں مہارت کا مظاہرہ کر کے کینیڈا کو شکست دی ہے ۔