Friday, April 26, 2024

ہانگ کانگ میں پینٹنگز‘ نوادرات اور ہیروں کی دلکش نمائش سج گئی

ہانگ کانگ میں پینٹنگز‘ نوادرات اور ہیروں کی دلکش نمائش سج گئی
October 3, 2016
ہانگ کانگ (ویب ڈیسک) ہانگ کانگ میں پینٹنگز اور قیمتی نوادرات اور دیگر اشیاءکی نیلامی کیلئے نمائش شروع ہو گئی۔ نمائش میں دنیا بھر سے شائقین شرکت کر رہے ہیں۔ آرٹ کے شوقین افراد کےلئے اچھی خبر یہ ہے کہ ہانگ کانگ کے دو مشہور آکشن ہاوسز ”کرسٹیز اورسوتھیبیز“ میں مختلف اقسام کے فن پارے‘ پینٹنگز‘ نوادرات اور دلکش وخوشنما ہیروں کو نیلامی کےلئے پیش کر دیا گیا۔ لوگوں کی بڑی تعداد نے نمائش میں رکھی چیزوں میں گہری دلچسپی کا اظہار کیا۔ منتظمین کا کہنا ہے کہ منفرد اوردلکش فن پاروں کی نیلامی سے 80 ملین ڈالر کی رقم اکٹھی ہونے کی توقع ہے۔