Tuesday, April 16, 2024

اے ٹی اینڈ ٹی نے 85 ارب ڈالر سے ٹائم وارنر کو خریدنے کا فیصلہ کر لیا

اے ٹی اینڈ ٹی نے 85 ارب ڈالر سے ٹائم وارنر کو خریدنے کا فیصلہ کر لیا
October 23, 2016
نیویارک (ویب ڈیسک) دنیا کی سب سے بڑی میڈیا ڈیل امریکہ میں ہونے جا رہی ہے۔ امریکہ میں قائم دنیا کی بڑی بین الاقوامی کمیونی کیشن کمپنی اے ٹی اینڈ ٹی نے پچاسی ارب ڈالر خرچ کرکے ٹائم وارنر کو خریدنے کیلئے کمر کس لی۔ خریداری کے لیے اعلان جلد متوقع ہے۔ تفصیلات کے مطابق بین الاقوامی کمیونی کیشن ادارہ اے ٹی این ٹی ایک اور بین الاقوامی کمیونی کیشن ادارے ٹائم وارنر کی خریداری پر پچاسی ارب ڈالر خرچ کرے گا۔ خریداری کے بعد کمپنی کو کیبل پر ایچ بی او اور سی این این جیسے بڑے چینلز اور وارنر برادرز فلم سٹوڈیو سمیت دیگر بڑے میڈیا کے اثاثہ جات کا کنٹرول حاصل ہوجائے گا۔ دونوں اداروں کا انضمام رواں برس عمل میں آجائےگا اور حالیہ برسوں کے دوران یہ میڈیا کے میدان میں ہونے والا سب سے بڑا ادارہ جاتی انضمام ہوگا۔ اے ٹی اینڈ ٹی ہر ٹائم وارنر شیئر پر ایک سو دس ڈالر ادا کرے گا جس میں سے آدھی رقم نقد اور آدھی سٹاک کی صورت میں ادا کی جائے گی۔