Sunday, September 8, 2024

اتوار بازاروں میں اشیائے خورونوش کی قیمتیں آسمان سے باتیں کرنے لگیں

اتوار بازاروں میں اشیائے خورونوش کی قیمتیں آسمان سے باتیں کرنے لگیں
August 27, 2023 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) - اتوار بازار میں مہنگائی کی یلغار، اشیائے خورونوش کی قیمتیں آسمان سے باتیں کرنے لگیں۔

اسلام آباد کے اتوار بازار میں ادرک ایک ہزار روپے فی کلو سے زائد میں فروخت،، لہسن پانچ سو، مٹر دو سو ستر، شملہ مرچ ایک سو اسی، لیموں ایک سو پینسٹھ، بینگن ایک سو دس روپے فی کلو بکنے لگے۔

کراچی کے عوام بھی مہنگائی سے بے حد پریشان ہیں، کہتے ہیں گوشت اور چکن کے بعد سبزیاں اور پھل بھی قوت خرید سے باہر ہیں۔