پالرمو (92 نیوز) - تیس سال بعد اٹلی کا بدنام زمانہ مافیا باس میٹیو میسینا ڈینارو گرفتار کرلیا گیا۔
خبر ایجنسی کے مطابق مافیا باس میٹیو میسینا ڈینارو1993ء سے روپوش تھا، سسلی کے نجی اسپتال میں کینسر کا علاج کرا رہا تھا۔ مافیا مخالف پراسیکیوٹرز کے قتل ،بم دھماکوں اور دیگر جرائم میں ملوث تھا۔
اٹلی کے وزیراعظم جارجیا میلونی کہتی ہیں یہ تاریخی دن ہے، لیکن مافیا کے خلاف جنگ ابھی ختم نہیں ہوئی ہے۔