Tuesday, October 4, 2022

اٹھارہویں ترمیم کے بعد بہت سے مسائل کا سامنا ہے، وزیراعظم عمران خان

اٹھارہویں ترمیم کے بعد بہت سے مسائل کا سامنا ہے، وزیراعظم عمران خان
February 13, 2022 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے اٹھارہویں ترمیم کے بعد بہت سے مسائل کا سامنا ہے۔

وزیراعظم عمران خان کی سابق سفراء اور سینئر صحافیوں کے ساتھ بڑی بیٹھک ہوئی جس میں انہوں نے کڑے سوالوں کے کھرے جواب دیئے۔ پاکستان کی ڈائریکشن کے سوال پر وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان کی سمت پران کی چھوٹی سی ٹیم اور راولپنڈی بھی کلیر ہے ، سب سے تعلقات کے خواہاں ہیں، اس پوزیشن پر نہیں آنا چاہتے کہ لگے کہ ہم کسی ایک کیمپ کا حصہ بن گئے ہیں۔

عمران خان نے کہا کہ دنیا کا نقشہ بہت تیزی سے بدلتا جا رہا ہے۔ دنیا میں تبدیلیوں کے حوالے سے دورہ چین بہت اہم تھا۔ ہماری معیشت کی سمت درست ہے۔ چینی قیادت نے اعتماد کا اظہار کیا ہے۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ معاشرے میں اصلاح کے لئے پارلیمنٹ میں دوتہائی اکثریت ضروری ہے۔ سینیٹ میں اکثریت نہ ہونے سے بل پھنس جاتے ہیں۔