اتحادیوں سے مشاورت کے بعد عمران خان کی پیشکش کا جواب دیں گے، رانا ثناء اللہ
اسلام آباد (92 نیوز) - وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے کہا ہے اتحادیوں سے مشاورت کے بعد عمران خان کی پیشکش کا جواب دیں گے۔
جعہ کو نائنٹی ٹو نیوز سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ سیاسی جماعتیں بیٹھتی ہیں تو ڈیڈلاک ختم ہوتے اور راستے بنتے ہیں، عام انتخابات کے معاملے پر جماعتیں بیٹھیں تو راستہ نکل سکتا ہے۔
رانا ثناء اللہ نے کہا کہ عمران خان کو گرفتار کرنا ہماری حکمت عملی نہیں ہے، آج عمران خان کے رویےمیں تبدیلی آئی ہے۔ عمران خان الیکشن کی تاریخ یا ضد چھوڑ کر مذاکرات کریں۔